اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے ضمن اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور جیلوں میں قید افراد کو رہا کیا جائے، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی رابطہ گروپ کو شدید تشویش لاحق ہے۔
.......
/169